ہمارا مستقبل محفوظ کریں: پولیو کے خلاف حفاظتی دائرے کا حصہ بنیں
پاکستان کا ہر بچہ پولیو سے آزاد زندگی کا حقدار ہے۔ہر دفعہ قطرے پلانے سے، آپ اپنی پوری برادری کے گرد حفاظت کی دیوار اور بھی مضبوط بناتے ہیں۔
"پولیو مہم بار بار کیوں ہوتی ہے؟" ہم آپ کی فکر کو سمجھتے ہیں۔
ہمیں معلوم ہے کہ اتنی کیمپینز کبھی کبھی زیادہ لگتی ہیں۔ آپ سوچتے ہوں گے: "بار بار پولیو مہم کیوں ہوتی ہے؟" پولیو ایک ضدی وائرس ہے — اگر ایک بھی بچہ رہ جائے، تو یہ واپس آ سکتا ہے۔ اسی لیے ہیلتھ ورکرز بار بار آتے ہیں، یہ یقینی بنانے کے لیے کہ ہمارا حفاظتی دائرہ مضبوط ہے، اور پولیو کے واپس آنے کا کوئی امکان نہیں۔ ہم پولیو ختم کرنے کے بہت قریب ہیں — لیکن صرف ‘قریب’ ہونا کافی نہیں۔ پولیو کو پوری طرح ختم کرنے کے لیے، اس کوشش میں ہر شخص کا حصہ لینا ضروری ہے۔
پولیو کی ہر ویکسین ہماری برادری کے گرد حفاظت کی ایک مضبوط دیوار بناتی ہے۔

جب ہر بچہ ہر دفعہ پولیو کا ٹیکہ لگواتا ہے، تو ہم صرف افراد کو نہیں بچاتے،بلکہ پورے معاشرے کے گرد حفاظت کا ایسا دائرہ بنتے ہیں جو ہم سب کو محفوظ رکھتا ہے۔

اگر ہماری حفاظت میں تھوڑی سی بھی کمی رہ جائے، تو پولیو تیزی سے پھیل سکتا ہے۔ ہمارا “حفاظت کا دائرہ” اس وائرس کو چھپنے یا پھیلنے کا موقع نہیں دیتا اور ہم سب کی فیملیز کو محفوظ رکھتا ہے۔

ہر ویکسین ایک اپ گریڈ کا کام کرتی ہے۔ یہ ہمارے بچوں اور فیملیز کے گرد حفاظتی دائرے کو اور بھی مضبوط کرتی ہے۔
ہر بچہ ہر خوراک
پولیو ویکسین پوری تو حفاظتی دائرہ مکمل
ہمارا حفاظتی دائرہ مکمل ہوتا ہے جب ہر بچہ ویکسین کے قطرے کی ہر خوراک پیتا ہے۔
آئیں مل کر کریں حفاظتی دائرہ مکمل۔
POLIO VACCINATION PAR APNI RAAYE DAIN
Bachoon ko Polio se mehfooz rakhnay mein madad kerain. Aapki choti se raaye, bohat bara farq laa sakti hai.
WANT TO SUPPORT US?
Post this on your social media:
Together, We Can End Polio in Nigeria!
Polio has been eliminated in many parts of the world. Our country is almost there - but we must keep going until every child is safe!
Learn more on
www.polioeradication.org
